قصور(نمائندہ نوائے وقت)تاجر دوست سکیم میں ایڈوانس ٹیکس قبول نہیں پوری دنیا میں انکم ٹیکس انکم پر ہوتا ہے لیکن یہاں پر ٹیکس دکان کی ویلیو کے حساب سے لگا دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران قصور نے اجلاس میں کیا۔اجلاس زیر صدارت صدر چوہدری اکرم مغل مرکزی دفتر میں ہوا اجلاس میں چیئرمین شہزاد ساجد شیخ‘ نائب صدر حاجی محمد امین بوٹا‘ جنرل سیکرٹری آصف علی کھوکھر سمیت شہر بھر کی مارکیٹوں کے صدور نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء نے تاجر دوست سکیم کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اجلاس سے خطاب کرتے صدر چوہدری اکرم مغل‘ چیئرمین شہزاد ساجد نے کہا کہ تاجر پہلے ہی بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ تاجر پہلے بھی بجلی کے بلوں پر ایڈوانس ٹیکس دے رہا ہے ۔ اجلاس میں حاجی ریاض ‘ حاجی منظور کوکب ‘ حاجی محمد ارشد مہر‘ عاطف لالہ ‘ ظفر کھوکھر ‘ چوہدر ی طاہر آصف بھٹی حاجی محمد عامر لالہ محمد صادق گجر تصدق حسین کھوکھر چوہدری ذاکر علی مرذا اخلاق بیگ اعجازاحمد شیخ سیٹھ اکرم انصاری واصف علی صادق جٹ راشد علی ذوالفقار حیدر خان سمیت دیگرنے شرکت کی۔