ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر کے قصبوں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ میونسپل سروسز کے نظام کو بہتر بنانے سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے ضلع بھر میں جاری صفائی مہم کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہروں کی طرز پر قصبوں اور دیہات میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے ، ضلع کی ہر یونین کونسل کے ہر گاؤں میں نالیوں اور سڑکوں کی صفائی کو مرحلہ وار یقینی بنایا جا رہا ہے۔مون سون کی بارشوں کے پیش نظر میونسپل اداروں کی جانب سے ایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔