سرائے مغل(نامہ نگار)سرائے مغل سمیت ضلع بھر سے ہزاروں افراد جماعت اسلامی کے اسلام آباد دھرنے میں شمولیت کیلئے روانہ ہو گئے۔شرکا سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر‘ کسان بورڈ کے رہنما حاجی محمد رمضان اور جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈوویٹ نے کہاکہ صرف جماعت اسلامی ہی عوام کی ترجمانی کر رہی ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کی رضا کے لیے ملک کے ہر شعبے اور عوام کو داو پر لگا دیا ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے خواتین اپنے زیور بیچنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ اور ایک ماہ کے بل کی بنیاد پر 6 ماہ تک اسی سلیب میں بل ستم بالائے ستم کے مترادف ہے کہ عوام اس بجلی کی قیمت ادا کرنے کے پابند ہونگے جو وہ استعمال بھی نہیں کریں گے۔