شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی حکومت نے موضع بھدرومینارہ کی سیوریج اور سڑک کی ترقیاتی سکیم سالانہ ترقیاتی پروگرام سے خارج کر دی ہے جس کی وجہ سے موضع بھدرومینارہ میں جاری سیوریج کا کام رک گیا ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے مذکورہ ترقیاتی سکیم کو دوبارہ اے ڈی پی میں شامل کرنے کیلئے درخواست لکھ دی ہے بتایا جاتاہے کہ موضع بھدرومینارہ میں سیوریج اور سڑک کی تعمیر کا کروڑوں روپے کا ٹھیکہ ہوا تھا جہاں ٹھیکیدار نے سیوریج کا کام شروع کیا تو چند ماہ بعد ہی مذکورہ ترقیاتی سکیم کو ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے سیوریج کا کام مکمل نہ ہو سکا اور بارشی پانی گائوں کی گلیوں بازاروں سرکاری اور پرائیوٹ عمارتوں میں داخل ہو گیا ہے جس سے لوگوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے سینئر وائس چیئر مین پریس کلب ملک محمد بوٹا کی درخواست پرچیف آفیسر ضلع کونسل ،ایکسین ایریگیشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسروں کو مذکورہ علاقے کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق حکومت فوری طور پر سکیم شروع کرے تاکہ نکاسی آب کا انتظام ہو سکے ۔