شیخوپورہ میں ہیضہ کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ 

Jul 27, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں بارش حبس گرمی اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کے استعمال سے ہیضہ کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ایک اطلاع کے مطابق ضلع کے سرکاری و غیر سرکاری شفا خانوں میں 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد مریضوں کو لایا گیا جس سے ہسپتال کے وارڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں جن کو ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد دی زیادہ ترتعداد بچوں خواتین اور بزرگوں کی ہے بتایا جاتا ہے کہ شدید حبس اور گرمی کے باعث ہیضہ کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بچے اور خواتین گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو تعفن اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردنوش کے استعما ل سے مریضوں کی تعداد نے اضافہ ہورہا ہے شہریوں نے حکومت پنجاب سے کہا ہے کہ ہسپتال میں ہیضہ کے مریضوں کے علاج کیلئے خصوصی وارڈ بنائے جائیں اس کے علاوہ پیچس اور بخار کے مرض کے مریضوں میں بھی اضافہ ہونے کی اطلاعات مل رہی ہے ۔

مزیدخبریں