سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ اور بیرسٹر سلطان باجوہ ایم پی اے کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے سابق کونسلرچوہدری ریاض کاہلوں کے صاحبزادے چوہدری افضال احمد کاہلوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کا ممبر مقرر کر دیا گیا، ہیلتھ کونسل کے سیکرٹری کی طرف سے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چوہدری افضال احمد کاہلوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔