تحصیل چونیاں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

Jul 27, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور کے زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس انکے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے تحصیل افسروں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں اور سازگار مقامات کو باربار چیک کرکے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔

مزیدخبریں