شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و ممبر ضلع کونسل حاجی طار ق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ جو سیاسی عناصر ملک کوانتشار اور انارکی کا شکار کرنا چاہتے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں ور ملکی سلامتی و ترقی کے جاری سلسلے کو سبوتاژ کر کے ملک دشمنی نہ کریں یہ وقت ملکی معیشت کو سنبھالنے اورپاکستان کو درپیش مسائل و بحرانوں سے نجات دلانے کا ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ،حکومتی اقدامات سے پاکستان ایک بار پھر معاشی طورپر خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان حقیقی معنوںمیں ترقی کا گہوارہ بنے گااور عوام خوشحال ہوں گے ، حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں جن کے ثمرات سے عوام بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔