اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 400 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 400 ملین ڈالرز قرض کی رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ کی جائے گی۔ سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال کیا جائے گا۔اے ڈی بی کا مزید کہنا ہے کہ منصوبے سے سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔