جسٹس طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم ایڈہاک جج تعینات، صدر نے منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہو گئے۔ دونوں سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں۔ صدر مملکت نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی۔

ای پیپر دی نیشن