اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کر دیا۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ ن پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔
قبل از وقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہو سکتی، مقررہ وقت پر ہونگے: وزیر قانون
Jul 27, 2024