واشنگٹن (این این آئی) ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس سے صدارتی مباحثے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ڈیموکریٹک پارٹی کاملا ہیرس کو باضابطہ صدر امیدوار نامزد نہیں کر دیتی۔ مباحثے کی کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔ نائب امریکی صدر کاملا نے بیان میں کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم ٹرمپ کے انکار پر کاملا ہیرس ن ے ڈونلڈ ٹرمپ پر پیچھے ہٹنے کا الزام لگا دیا ۔
ڈولڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس سے صدارتی مباحثے سے انکار کر دیا
Jul 27, 2024