کراچی سیاحوں کیلئے دنیا کے غیر محفوظ شہروں میں دوسرے نمبر پر 

Jul 27, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر) فوربس ایڈوائزر کی درجہ بندی میں وینزویلا، پاکستان اور میانمار کے شہروں کو سیاحوں کے لیے خطرناک ترین مقامات کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ فوربس نے سال 2024کے لیے دنیا کے 10سب سے زیادہ خطرناک شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں اول نمبر پر وینزویلا کا شہر کراکس ہے۔دوسرے نمبر پر پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے جس کا سکور 93.12رہا جبکہ اول نمبر پر آنے والے شہر کراکس کا اسکور 100ہے اسی طرح 91.67اسکور کے ساتھ، تیسرے نمبر پر میانمار کا شہر ینگون ہے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر نائیجیریا کا لاگوس، پانچویں پر فلپائن کا منیلا، چھٹے پر بنگلادیش کا ڈھاکا، ساتویں نمبر پر کولمبیا کا بگوٹا، آٹھویں پر مصر کا قاہرہ، نویں پر میکسیکو اور دسویں پر ایکواڈور کا کیوٹو ہے۔ جو شہر کم سے کم سکور حاصل کرپائے انھیں محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا جن میں سنگاپور سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر ٹوکیو اور تیسرے پر ٹورنٹو ہے۔

مزیدخبریں