لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 504 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے177کے خلاف مقدمات کا اندراج اور30ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9کمرشل،15زرعی اور480ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو5لاکھ35ہزار 414یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی قیمت 1کروڑ72لاکھ49ہزار261روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو300روز مکمل ہوگئے ہیں اور اس دوران مجموعی طو رپر کل1 لاکھ 7 ہزار 955ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،91ہزار554ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر34ہزار556ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 12 کروڑ4لاکھ 24ہزار168یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 4 ارب 30 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار898 روپے بنتی ہے۔