کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ1000 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہو گئے۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونا دو لاکھ 15 ہزار 621 روپے کا ہوگیا۔ چاندی کے بھاؤ2860روپے پر مستحکم رہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں 14پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.38روپے سے بڑھ کر278.52 روپے ہو گئی اسی طرح 12پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر279.70روپے سے بڑھ کر279.82روپے پر جا پہنچی۔ یورو کی قدر میں 41پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر303.86روپے سے بڑھ کر303.80روپے ہو گئی تاہم63پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر360.86روپے سے گھٹ کر 360.23روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 74.61روپے پر برقرار رہی۔ تاہم یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 18پیسے گھٹ کر76.22روپے رہ گئی۔