ملتان(نمائندہ خصوصی)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار ہو گئے۔ امبر نامی خاتون نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی نازیبا تصاویر کے عوض پچاس لاکھ طلب کرلیا ڈاکٹر فیصل قیصرانی کے مطابق دوسری ملاقات میں پانچ لاکھ روپے لینے کے باوجود خاتون کا مزید بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کا مطالبہ خاتون نے ملازمت کے بہانے ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنالیں تھانہ نیو ملتان پولیس نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل قیصرانی بوتل پینے کے بعد بے ہوش ہوگئے۔ گاڑی میں 90 ہزار روپے‘چالیس ہزار مالیت کی عینک گھڑی اور شناختی کارڈ موجود نہ تھے ۔دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق ملزموںمیں پلوشہ المروف امبر‘محمد آصف‘مظہر عباس‘محمد سجاد سمیت دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔