لاہور ( این این آئی) پاکستانی پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب سے مرغی کی نقل وحرکت پر پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پولٹری ایسوسی ایشن نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پنجاب سے مرغی دوسرے صوبوں میں نہیں جانے دی جا رہی، چکن کی 80 فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمت آسمان پر جا چکی ہے۔
پنجاب سے مرغی کی نقل وحرکت پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Jul 27, 2024