فیصل آباد‘سیالکوٹ‘کسووال(نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)اوباشوں نے خواتین سمیت 4لڑکیوں اور 2 بچے کو ہوس کانشانہ بناڈالا۔فیصل آباد‘ چار اوباش ملزم رات بھر ماں اور بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے‘ اوباش ملزموں نے دوشیزہ اور بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔باپ نے سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا میں وقار( الف ) کوہوس کانشانہ بناڈالا۔کسووال تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں اوباش نے کم سن بچے سے زیادتی کرڈالی ۔ اوباش کے خلاف مقدمہ درج‘ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔