اللہ کرے عمران قصوری چکی کے کھردرے ننگے فرش پر نہ پڑے ہوں، عرفان صدیقی 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ’قانون کرایہ داری‘ کے بوگس مقدمے میں اپنی گرفتاری کے پانچ سال پورے ہونے پر دعا کی ہے کہ اللہ کرے عمران خان چھے دوسرے سکہ بند ملزموں کے ساتھ اسی قصوری چکی کے کھردرے ننگے فرش پر نہ پڑے ہوں جس کی سیلن زدہ چھت سے جھولتا پنکھا ہوا کے بجائے طرح طرح کی آوازیں دیتا اورجس کے اندر ہی رفع حاجت کے لیے کموڈ نصب ہو جمعہ کو سوشل میڈیا پراپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی دور حکومت میں اپنی گرفتاری کے پانچ سال پورے ہونے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری دونوں بیٹیاں آج اچانک ملنے آ گئیں۔ یاددلایاکہ 26 جولائی 2019 ء￿  کو بھی جمعہ کا ہی دن تھا جب مجھے خوفناک دہشت گرد کی طرح آدھی رات کو گھر سے اٹھایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن