پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں دلہ زاک گرڈ سٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول کر گرڈ سٹیشن میں نصب فیڈرز سے زبردستی بجلی بحال کروادی۔ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو)نے بتایا کہ 1200 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈسٹیشن میں داخل ہوئے،مظاہرین نے بزور طاقت گلوزئی اور محمد زئی فیڈر کھلوائے اور مذکورہ فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کم کرنے کے لیے پیسکو کے عملے پردبائو ڈالا۔ترجمان نے بتایا کہ گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 80 فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں اور لائن لاسز کی زیادتی کے باعث مذکورہ فیڈرزپر لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے۔پولیس نے واقعے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
پشاور، مشتعل مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر حملہ، زبردستی بجلی بحال کرا دی
Jul 27, 2024