پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ  لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی۔ استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ 144 کا نفاذ معطل کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن