اسلام آباد(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو خط پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں الرٹ رہنا ہوگا، پی ٹی آئی کچھ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو خط پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا ردعمل آگیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ یہ نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی محفلوں میں کہا جارہا ہے بات ہوگئی ہے نومبر میں الیکشن کی تیاری کریں۔
ہمیں الرٹ رہنا ہوگا، پی ٹی آئی کچھ کرنے کی کوشش کررہی ہے: رانا ثنا
Jul 27, 2024