قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے، محسن نقوی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہوشاب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح الرٹ رہتے ہوئے دہشتگرد کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...