سیرت النبیؐ کے ذریعے امن کی شمع روشن کر نے کی ضرورت ہے، اظہار بخاری

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)محمدی مسجد لالکڑتی میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ سیرت النبیؐکے ذریعے دنیا میں امن کی شمع روشن کر نے کی ضرورت ہے۔ رب العالمین نے آیات جوڑ جوڑ کر قرآن بیانا ، رحمت العالمین ؐ نے انسان جوڑ جوڑ کر مسلمان بنایا ۔دنیا جتنی بھی جدید ہو جائے ،سیرت النبی ؐ کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکتی ۔ سیرت رسولؐ نہ ماننے والے،چاند پر پہنچ گئے۔ اور ماننے والے اختلافات کے بھنور میں پھنس گئے ۔اظہار بخاری نے کہاضلعی امن کمیٹی امن کے ذریعے دین کی بہت بڑی خدمت کر رہی ہے ۔اس کمیٹی نے ثابت کر دیا ، کہ وہ ہر فتنے فساد،فسق فجور،اور دھشتگردی کی تباہ کن آندھیوں کو طمانیت بخش بادبہاری میں سیرت النبی ؐ کے ذریعے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اطمینان قلب کیلیے سیرت رسولؐ سے بہتر کوئی علاج نہیں ۔ دنیا کفر نبی پاکؐ کی عظمتوں کو جانتی ہے ، حسد کی وجہ سے مانتی نہیں ۔سیرت پاک کی تعلیم حاصل کرنے والا دھشتگرد نہیں ہو تا ۔

ای پیپر دی نیشن