اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )آپریشن عزم استحکام ِپاکستان کا فوری بھرپور آغاز ہر محب ِوطن کے دل کی آواز ہے ۔ جبکہ اس سے عدم تعاون کے اعلانات فتور ِ نیت کی انتہا ہے ۔جسکی شدید مذمت کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اپنے بیان میں جماعت ِاہلسنت پاکستان کے رکن مرکزی مجلس ِشوریٰ راجہ آصف علی خان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہونے تک آپریشن عزم استحکام ِپاکستان کا فوراً بھرپور آغاز کیا جائے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں ، ہمدردوں اور ہمنواؤں کی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھی جائے ۔