راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب پراچہ سیکرٹریٹ راولپنڈی میں مرکزی رہنما پی پی پی انجم فاروق پراچہ کے زیر اہتمام منعقد ہو ئی تقریب کی صدارت صدر مملکت کے ترجمان و سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے کی اس موقع پہ عامر فدا پراچہ نے پی پی پی رہنماوں و کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے صدر آصف علی زرداری نے اہم کردار ادا کیا ہے شہید بھٹو کو عدالتی انصاف دلانے میں بھی صدر مملکت آصف زرداری کا ہی اہم رول ہے ملکی سلامتی کو ہمیشہ آصف علی زرداری نے مقدم رکھا اپنے آصف زرداری نے کبھی بھی انتقامی سیاست نہیں کی معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لیے بھی صدر مملکت نے عملی کردار ادا کیا پاکستان کے دوسرے ممالک سے دوستانہ تعلقات کے فروغ میں بھی آصف زرداری کا کلیدی کردار ہے عامر فدا پراچہ نے سینکڑوں پارٹی کارکنان کے ہمراہ کیک بھی کاٹااس موقع پہ پی پی پی راولپنڈی سٹی کے رہنماوں سردار قدوس، خواجہ امتیاز، حسین طارق راجہ، راجہ محمد علی منہاس، ملک ایوب، ملک فہیم قیصر، شیخ یونس، آصف اکبر، حافظ نواز کوہستانی، شیخ عاصم، عبدالحمید غوری، راشد بٹ، راجہ قادر زمان، شیخ خرم، عزیر خانزادہ، عباد ریاض، شکیل اعوان، ذوالفقار احسن ملک، ملک مظہر، ماجد ملک، طلال پراچہ، ملک ندیم شہزاد، شیخ اعجاز، کریم کامران، محمود پہلوان، راجہ عبدالروف، شیخ ارشد، کوثر بٹ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان و رہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔