راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے امن و امان کے حوالے سے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سکیورٹی، ڈی ایس پی سٹی، اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات چیک کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات کیے گئے ہیں،مری روڈ، میٹرو سٹیشنز اور دیگر اہم مقامات و تنصیبات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات گئی ہے،تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، فول پروف سیکورٹی اور موثر ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،سی پی او
Jul 27, 2024