اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے مرکزی اقلیتی رہنما راشد چوہان نے مسیحی برادری کے ہمراہ ایک مقامی چرچ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری مرد آہن اور مضبوط وفاق کی علامت ہیں انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر اس کا عملی ثبوت دیتے ہو ئے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر نفرت اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ کیا راشد چوہان نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کی علامت ہیں انہوں نے ہمیشہ اقلیتی پاکستانیوں کی ترجمانی کی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو صدر زرداری کے ساتھ ملکر ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات کے خاتمہ کے لیئے کردار ادا کر نا چاہیئے راشد چوہان نے کہا کہ صدر زرداری نے ایوان صدر میں واشگاف الفاظ میں کہا کہ مسیحی بہن بھائی بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم ہیں۔