اسلام آباد(نامہ نگار ) چیئرمین دی لائٹ کاسن سکو لز سسٹم ' خطیب مرکزی جامع مسجد المینار ٹینچ بھاٹہ مفتی محمد لیاقت علی نقشبندی نے کہا کہ استحکام دین اسلا م کے بنیادی عقائد پر حملہ آور ہیں خرافات کے لیے سیلاب کے آگے بند باندھنے کے لیے علماء اکرام، مشا ئخ عظام اور اہل دانش کو عملی میدان میں آنا پڑے گا۔ خصوصی گفتگو میں مفتی لیاقت نقشبندی نے بتایا کہ وہ ڈیڑھ برس سے ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارم سے تبلیغ اور سیرت طیبہ کی روشنی میں اسلامی اخلاق اور سما جی اقدار کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید کے مفتی لیاقت علی نے بتایا کہ انہیں لیکچرز' ویڈیو ایڈینگ او سو شل میڈیا پر تبلیغی ایونٹ اپ لوڈ کرانے میں اپنے صا حب زادے محمد حسنین لیاقت کا حاصل ہے ۔ چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیرسمیت دنیا بھر سے ملنے والی پزیرائی ان کیلیے سرمایہ کا درجہ رکھتے ہیں۔ مفتی محمد لیاقت علی نقشبند ی نے بتایا کہ سیاست دانوں نے قوم کو مایوسی ، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،وقت آگیا ہے کہ تحریک پاکستان کے جذبوں کو پھر سے زندہ کیا جائے اور یہ نیک اور ارفع مشن علماء و مشائخ ہی پورا کرسکتے ہیں۔
خرافات کے آگے بند باندھے کیلئے روحانی شخصیات کا کردار مثالی،مفتی لیاقت علی
Jul 27, 2024