مندرہ(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویثرن مندرہ کے ایس ڈی ا اور ایکسین کی ملی بھگت اور من مانیوں سے عوام عاجز آ گئے۔ 196 یونٹ بل کو بڑھا کر 202 یونٹ کا بل بھجوا دیا۔ استفسار پر آگے سے ڈارمے بازیاں کر نے لگے کہ یہ ہمیں حکومت کی طرف سے آرڈر ھے کہ کسی بجلی صارف کو کوئی ریلیف نہیں دینا ۔ ہر شہری کی 10 .20. 30 یونٹ بڑھا کر بل بھیجو۔ اس ظلم اور زیادتی پر عوام سراپا احتجاج ہے جب تک یہ ناجائز ٹیکس نما یونٹ واپس نہیں لیے جاتے عوام سراپا احتجاج رہے گی میڈیا سے گفتگو گرتے ہوئے راجہ نثار نے بتایا کہ میرے ساتھ بھی یہی ظلم واپڈا مندرہ والوں نے کیا ہے۔ میری 196 یونٹ کو 202 بنا دیا میرے سوال کرنے پر ایس ڈی او اور ایکسین نے ٹال مٹول سے کام لے کر سب کیچھ موجودہ حکومت پر ڈال دیا انہوں نے ایسکو کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ھے کہ اس ظلم و زیادتی کو بند کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
آئیسکو سب ڈویثرن مندرہ کے عملے سے عوام عاجز آ گئے
Jul 27, 2024