مقتو لین حاجی احسان غنی ملک کامران غنی کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری 

ٹیکسلا+بھڈانہ(نمائندہ نوائے وقت)بھڈانہ کلاںکی معروف شخصیا ت مقتولین حاجی احسا ن غنی،اورملک کامران غنی کے لواحقین اوربیٹو ںسے اظہار تعز یت کر نے والوںکاسلسلہ آج دن بھرجاری رہا،راولپنڈی،اسلام آباد،اٹک ،چکو ال، سرگودھا ،بندیال ،خوشاب ،ڈسٹرکٹ ہر یپورھزا رہ،جہلم ،اورجڑواںآبادیوںسے متعلق ہزاروںکی تعدادمیںکامران غنی ہا ؤس کے وسیع پنڈال اورکشادہ برآمدوں میںعوام کاایک ہجوم شام تک جمع رہا،اٹک سے سابق صوبائی وزیرنوابزادہ چوہدری شیرعلی خان،ممبرڈسٹرکٹ تعمیراتی کمیٹی وسابق ایم پی اے سردارافتخاراحمدخان فتح جنگ،را جہ جاویدا شر ف گوجرخان،گوجرخان کے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء چوہدری ساجد محموددولتا لہ،را ولپنڈی اسلام آبادکی مذہبی وسماجی شخصیات بھی بڑی تعدادمیںحاجی احسان غنی اورملک کامران غنی کی وفات پراظہا رتعز یت کیلئے موجودرہیں ،علاقہ کی معروف مذہبی شخصیت علامہ خضرحیا ت بھکر و ی نے کہاکہ میرے غنی برادران کے ساتھ گز شتہ بارہ سا لو ںسے گہر ے تعلقا ت تھے،انہو ںنے ہمیشہ مساجد اورمدارس کی پرخلوص جذبے کے تحت خدمت کی،اورزیرتعلیم طلبہ کیلئے اشیاء خوردنوش کی فراہمی میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہے،وہ مسلک حقہ کے ترجمانی کیلئے ہمیشہ سرگرم کرداراداکرتے رہے،ن لیگ ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی ملک عمرفاروق نے کہاکہ بھڈانہ کاافسوسناک واقعہ پوری گجربرا در ی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان کادرجہ رکھتا ہے، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء راجہ عمران اشرف نے کہاکہ کامران غنی اوراحسان غنی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم کرداراداکرتے رہے،انہوںنے بتا یاکہ جب میرے بڑے بھائی راجہ پرویزاشرف وزیراعظم پاکستان تھے،توان کے دورحکومت میںغنی برادران نے بھرپورکاوشیںکرکے بھڈانہ گاؤںکی اضافی بستیوںکوسوئی گیس کی فراہمی کیلئے کامیاب کرداراداکیا،اورہرایک کے گھرگھرمیں بلاتفریق سوئی گیس کے کنکشن عملی طورپرلگواکے بھڈا نہ گاوںمیںبسنے والے لوگوںکی دعائیںلیں،ن لیگ کے ایک اورمرکزی رہنماء کاروباری شخصیت حاجی جہانگیرخان مغل نے کہاکہ ہم آپس میںپڑوسی بھی ہیں،اورایک دوسرے کے دکھ سکھ میںساتھی بھی ہیں،ان کے قتل کے واقعہ نے ہمارے وجودکوتوڑپھوڑکررکھ دیاہے ، قتل کرنے والوںکی اس ظالمانہ کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،غنی برادران انتہائی خوش گفتاراورملنسارشخصیت کے مالک تھے،اورعام لوگوںکے کام کرواکے وہ بڑی عزت اورراحت محسوس کیاکرتے تھے،اس موقع پرغنی برادران کے قریبی رشتہ داروں،بھائی ملک محمداعظم،ملک افتخاراحمدخان،حاجی اسرارا حمد، چیئرمین حاجی حفیظ الرحمن ٹیپو،چیئرمین ملک رضوا ن ،اورحاجی احسان غنی کے بیٹے بیرسٹرملک سرفرا ز،ا ورکامران غنی کے بھانجے بیرسٹرملک حمزہ عارف،ا ورکوہستان گروپ کے چیئرمین حاجی ملک نصیرالد ین ،ملک صفدرنو ن،چو ہدری سلطان محمودایڈو کیٹ ،چیئرمین چوہدری خضرآف حصار،نے اظہار تعز یت کیلئے آنے والے لوگوںکادل کی گہرائیوںسے شکریہ اداکیا،ملک سرفرا زنے کہاکہ ھزاروںکی تعدادمیںلو گوںکانمازجنازہ میںشرکت کرنااورآج دوسرے روزہماری وسیع حو یلی میںآکراس سانحہ پر ہم سے اظہارہمدردی کرنا، اس بات کی دلیل ہے کہ میرے والدحاجی احسان اورمیرے چچاملک کامرا ن غنی نے زندگی بھر لوگوںکا بھرپو رسا تھ د یا،اور خو شدلی کے ساتھ عام لو گوںکے دکھ سکھ میں عملی طور پر شر کت کر تے رہے ،بیر سٹرسرفرا ز نے کہا کہ ہم اپنے بزر گو ںکے تعلق دارو ں کاپوری طرح خیال رکھیںگے۔ 

ای پیپر دی نیشن