کھنڈہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما و سابق امیدوار وائس چیئر مین یونین کونسل ڈھرنال سردار غلام قادر جھنڈیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس نازک صورتحال کو سمجھے احتجاج اور الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا ملک سے گالم گلوچ کی سیاست کے کلچر کو ختم نہ کیا گیا تو اسکے مزید منفی اثرات سبھی کو متاثر کریں گے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے سبھی سیاسی جماعتوں کو کردار اداکرنا ہوگا وہ گزشتہ روز گورنر ہاس لاہور میں گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان سے ملاقات کے بعد نوائے و قت سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو سیاست بھی ممکن ہے اگر یہی صورتحال رہی تو حالات مزید ابتر ہوجائیں گے سیاست کے نام پر ذاتی مفادات کے حصول کی کوششیں کرنے والوں کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ گورنر پنجا ب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاس کے درواز ے عام عوام کے لیے کھول دئیے ہیں اور عوامی مسا ئل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں پیپلز پارٹی جمہو ریت کی بحالی غریب عوام کے حقوق اور ملکی معاشی استحکام کے لیے مسلسل جدوجہد کرتی آرہی ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا سیاسی فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
پی ٹی آئی کو احتجاج ، الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا ،سردار غلام قادر
Jul 27, 2024