گوجرخان (نامہ نگار)سیکرٹری انفارمیشن پاکستا ن تحریک انصاف(شمالی پنجاب)فرخ محمود سیال کی صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان شہزادہ خان کی زیر قیادت آئین کی بحالی، عمران خان بشری بی بی سمیت دیگر بیگناہ قید سیاسی و سوشل میڈیا کارکنان کی رہائی،ریاستی جبر، کمر توڑ مہنگائی، امن و عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے گوجرخان میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی سے ریلی میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے تنظیمی ممبران کے علاوہ دیگر تنظیموں جن میں انصاف لائرز فورم، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ، ویمن ونگ، لیبر ونگ کے ورکرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی حیاتسر روڈ سے ہوتی ہوئی چوک گوجر خان میں اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے اختتام پر صدر شہزادہ خان نے عمران خان کی رہائی اور ناجائز حکومت کے خاتمے کے لیے دعا فرمائی، بعد میں ریلی کے تمام شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
فرخ محمود سیال ، شہزادہ خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی گو جر خان کا مظاہرہ
Jul 27, 2024