اسلام آباد (میگزین رپورٹ)نامور شاعر ، ادیب پروفیسر آفتاب اقبال شمیم 94برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، وہ اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔ وہ گارڈن کالج راوپنڈی میں انگریزی اور اردو ادب کے نامور پروفیسر تھے ، پروفیسر آفتاب اقبال شمیم نے کئی کتابیں تالیف کیں، انہیں چینی یونیورسٹی میں تدریسی خدمات کا بھی موقع ملا، ان کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔