مری کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہے ہیں ،ملک ظہیر اقبال 

  مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار مری ایک جنت نظیر خطہ ہے جس کی تعمیر و ترقی کیلئے مرکز سمیت حکومت پنجاب تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی  ہے تا کہ سیاحوں سمیت مقامی لوگ اس سے بھر پور انداز میں مستفید ہو سکیں ۔ ایسے میں  اس شہر بے مثال کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کیلئے جہاں ناجائز تعمیرات پر سختی سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہاں قلت آب جیسے سنگین مسائل کو حل کیئے جانے کیلئے  وزیر اعلیٰ مریم نواز خصوصی اقدامات کر رہی ہیں جن کے نتیجے میں بہت جلد قلت آب پر مستقل بنیادوں پر قابو پا لا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال نے ممتاز شخصیت ملک شفیق خان کے ڈیرے پر نوائے وقت کے نامہ نگار خصوسی سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں مری کے بعض علاقوں میں تعمیرات پر سختی سے عائد پابندی کے باوجود جاری کاموں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوے متعلقہ حکام کے خلاف سخت کاروائی کا عندئیہ دیا اور کہا کہ اس شہر بے مثال کو کنکریٹ کے ڈھیر میں بدلنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی ۔ 

ای پیپر دی نیشن