بیول(نامہ نگار )پاکستان پریس کلب یوکئے کے مرکزی صدر ارشد رچیال دوبئی میں مقیم معروف اسپورٹس جرنلسٹ عبد الرحمن رضا ، راجہ سہیل عباس کیانی ، راجہ دانیال اقبال نے کہا ہے کہ مفادات سے پاک ایک توانا اور ازاد صحافت ہی ایک صحت مند اور ترقی پذیر معاشرے کی ضامن ہوتی ہے۔ عو ام کے مسائل اور جذبات کو اجاگر کرنا اور ان کی جا نب ارباب حکومت کی توجہ مبذول کروانا بھی آزاد صحافت کا طرہ امتیاز ہے۔ارباب صحافت پر بہت سی قومی ذمے داریاں عاید ہوتی ہیں۔ معاشرے میں بھلائی کو فروغ دینا اور برائی کا سدباب کرنا پریس کی ذمے داری ہے۔صحافی معاشرے کے مظلوم، مقہور اور پسے ہوئے طبقے کی آواز ہوتا ہے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں نے ہر دور میں مثبت صحافت کو فروغ دیا اور سیاسی سماجی ترقی کے لیے جامع کردار ادا کر کے قلم کی حرمت کو قائم رکھا۔ وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے نو منتخب صدر ملک جاوید اقبال کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کر رہے تھے اس سے قبل دوبئی میں مقیم معروف اسپورٹس جرنلسٹ عبد الرحمن رضا اور ارشد رچیال کے اعزاز میں عجوہ ریسٹورنٹ میں ظہرانہ دیا گیا جس میں راجہ سہیل کیانیو طلعت محمود سیالوڈاکٹر روحان جاویدومحمد اسامہ خضر و راجہ دانیال اقبالو پیر عمران قمر۔ محمد ادریس۔ شاہزیب طارق۔ میاں جاوید ۔ حافظ محمد اقبال شاہ زیب طارق سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔