جہلم( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں صدر سرکل سے کرمیٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او صدر سرکل،ایس ایچ اوز تھانہ دینہ، تھانہ کالا گجراں،تھانہ منگلا کینٹ، تھانہ چوٹالہ اور تھانہ صدر کی شرکت، میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک،ڈی پی او جہلم نیسرکل صدر کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات دیں، تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پرسمجھوتہ نہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآ مدگی مال مسروقہ کو یقینی بنایا جائے خواتین،بچوں اور معا شر ے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں،ایس ڈی پی اوز تفتیش کومانیٹر کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی کے ذمہ دار ہیں تاکہ ملزمان قرار واقعی سزا یاب ہو سکیں ۔