اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیااور چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ملاقات کی۔ گورنر نے ملاقات کے دوران عوامی دلچسپی کے دیگر اْمور کے علاوہ صوبہ میں ٹیکس کے مختلف معاملات اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل بروقت حل کرنے اور اْن کے لئے ساز گار ماحول مہیا کرنے کے لئے اْٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔چیئرمین ایف بی آر نے جاری ٹیکس اصلاحات بشمول ایف بی آر سسٹمز کی ڈیجیٹا ئزیشن اور آٹومیشن کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا جن کا مقصد کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دیبنا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اْٹھائے جائیں گے۔انہوں نے ٹیکس نظام میں مسلسل اصلاحات اور بہتری کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لئے ایف بی