ایف آئی اے نے راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی پراپرٹی وگزار کروا لی

Jul 27, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے راولپنڈی میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی وگزار کروا لی سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کی وگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد ہیمذکورہ پراپرٹیز راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں واقع تھیں10 مرلے سے زائد پراپرٹی 15 دکانوں پر مشتمل تھی ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آبادنے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتارملزم جبران کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ملزم نے 8 شہریوں سے جنوبی کوریا بھجوانے کے نام پر  60 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائیے ملزم شہریوں کو جنوبی کوریا بھجوانے میں ناکام رہا ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہریوں سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھادریں اثنا ایف آئی اے کے کرائم سرکل نے وفاقی ترقیاتی ادارے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات رہنے والے تحصیلدار عامر اولکھ کو سیکٹر آئی 12 کے گیارہ پلاٹس کی الاٹمنٹ میں مبینہ طور پر بے ضابطگی کے مرتکب پائے جانے پر فیصل آباد سے گرفتار کرکہ ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کردیا ۔

مزیدخبریں