اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کی حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے، اس لیے اسے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر اہم فیصلے میں تاجروں اور صنعتکاروں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور چیئرمین یو بی جی بلوچستان انجینئر دارو خان، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حاجی جمال دین، چیئرمین پاکستان ایران بزنس کونسل اسفندیار مندوخیل، ایس وی پی۔ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اولس یار خان، بانی اور ایگزیکٹو ممبر چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق کاکڑپر مشتمل وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ سڑکوں اور ریل رابطوں کو وسعت دے کر انتہائی ضروری رابطوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی کو ملانے والے N-25 پر کام جلد مکمل کیا جائے گا۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ کے وفد کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سے ملاقات
Jul 27, 2024