اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنوں اور حامیوں کو صدر مملکت پیپلز پارٹی کے قائد آصف زرداری کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔آصف زرداری سب سے یاری راہبر جمہوریت کہلانے کے مستحق ہیں آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں "تبدیلی"کی بجائے درگزر اور معافی کو فروغ دیاصدر مملکت آصف زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمان کو تفویض کر کے پارلیمان کو مزید بااختیار بنایا صدر مملکت آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو شہید کی مفاہمتی پالیسی پر کاربند ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی قیادت میں آئین پاکستان سے آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں سے دونوں ممالک کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ملکی ہوائی اڈے واگزار کرانا پاک ایران گیس منصوبہ سوات میں پرچم پاکستان سربلند کرنا آصف علی زرداری کی قومی خدمات ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹیوں کے تعاون سے اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری اعلی جمہوری اقدام ہے اقتدار کی پرامن منتقلی اور جمہوری تسلسل آصف علی زرداری کے مثبت سیاسی طرز عمل کا ثمر ہے آصف زرداری کے جمہوری کردار کی وجہ سے آمریت کے پیروکار بھی جمہوریت حمایت پر مجبور ہیں صدر آصف زرداری کا آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر جمہوری تسلسل قائم رکھنے میں کرادر مثالی ہیصدر زرداری نے مظبوط وفاق مظبوط اکائیوں کو یقینی بنانے کیلئے 18ویں ترمیم کے زریعے صوبوں کو خودمختاری دی انہوں نے کہا کہ پختونوں کو شناخت اور احساس محرومی اغاز حقوق بلوچستان پروگرام آصف زرداری کے کارنامے ہیں۔