سی سی پی کی تھرمل انرجی  سیکٹر میں مرجر کی منظوری

Jul 27, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے تھرمل انرجی اثاثوں کے پورٹ فولیو میں انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ اس  ٹرانزیکشن میں ایک کنسورشیم نے اینگرو پاورجن تھر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا تقریباً 50.10% حصہ اینگرو انرجی لمیٹڈ سے حاصل کر لیا ہے۔اینگرو انرجی لمیٹڈ جو کہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادار ہ ہے نے اپنے تھرمل انرجی اثاثوں کی فروخت کے لیے لبرٹی پاور ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ،سورٹی انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پروکون انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل کنسورشیم کے ساتھ شیئرز پرچیز ایگریمنٹ کیا ہے۔ اینگرو، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک بہت بڑا حصے دار ہے اور اپنے  سرمائے اور وسائل کی تخصیص کو بہتر بنانے کے لئے اپنے تھرمل اثاثے فروخت کر رہا ہے ۔ سی سی پی کے فیز ۱ جائزے نے  'پاور جنریشن  (سی پی پی اے ? جی سسٹم)' کو متعلقہ پروڈکٹ مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا۔ سی سی پی کے جائزے نے مزید تصدیق کی کہ اینگرو پاورجن تھر کا مارکیٹ شیئر برائے نام ہے جو کہ ٹرانزیکشن کے بعد بھی وہی رہے گا۔

مزیدخبریں