وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات

Jul 27, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایف پی سی سی آئی وفد نے مہنگی بجلی اور آئی پی پیز سے ناجائز معاہدوں کا معاملہ اٹھایا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملک میں توانائی کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے انڈسٹریز بند، معیشت تباہ ہو رہی ہے، توانائی کی قیمتوں کو علاقائی ممالک کے برابر لانا ہو گا ،آئی ایم ایف سے نجات اور ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے انڈسٹریلائزیشن کی طرف جانا ہوگا۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت بجلی ٹیرف میں ریلیف فراہم دے تو بزنس کمیونٹی ایکسپورٹ کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرسکتی ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، حکومت سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہی ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی حاصل کی جا سکتے ہے۔

مزیدخبریں