راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ممتاز نعت خواں عبدالرزاق جامی نے کہا ہے کہ جناب مجید نظامی قومی صحافتی تاریخ کی انتہائی قد آور شخصیت تھے وہ سچے عاشق رسول تھے نعت مبارک سے بہت لگاؤ تھا نظریہِ پاکستان کے محافظ بنے اور ایوب خان کے مقابلے میں جمہوریت کی پاسداری کرتے ہوئے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے شانہ بشانہ چلے آج میرے گھر پر جناب مجید نظامی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ محفل منعقد ہوگی اپنے بیان میں بزرگ نعت خواں نے کہا کہ میری محترم مجید نظامی سے ذاتی یادیں وابستہ ہیں جدہ میں ان سے میاں محمد شریف کے گھر پرملاقات ہوئی جس میں میرے قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور گھر کے دیگر افراد بھی موجودتھے جدہ سے میرا محترم مجید نظامی سے ساتھ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے روضہ اقدس پر حاضری دینے تک رہا وہ پاکستانیوں کے ہمدرد،شفیق بزرگ اور خیر خواہی کیلئے دعائوں سے لبریز شخصیت تھے اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے آمین ۔
مجید نظامی قومی صحافتی تاریخ کی انتہائی قد آور شخصیت تھے، عبدالرزاق جامی
Jul 27, 2024