نیوٹیک اور دی نور پروجیکٹ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) اور دی نور پروجیکٹ نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ ایم او یو پر دستخط لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں کیے گئے، تقریب میں دی نور پروجیکٹ کے سی ای او کرنل ریٹائرڈ مصدق اور نیوٹیک کے پرو ریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جاوید موجود تھے۔ میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جاوید نے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے کی بہتری کے لیے دی نور پروجیکٹ کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن سسٹم کو بڑھانے کے لیے دی نور پروجیکٹ کے ساتھ شراکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ تعاون ہمیں اپنی مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا تاکہ پسماندہ افراد کے لیے مزید مواقع پیدا کر سکیں اور کمیونٹی کی پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ کرنل ریٹائرڈ مصدق نے کہا کہ ایم او یو نیوٹیک اور دی نور پروجیکٹ کے درمیان ایک نتیجہ خیز تعاون کا آغاز ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اپنی کوششوں کو یکجا کرکے، ہم ایک اہم کام کر سکتے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد تعاون کے مختلف شعبوں کو تلاش کرنا بشمول مشترکہ تحقیق اور ترقی، فیکلٹی اور طلباء￿  کے تبادلے کے پروگرام، اور صنعت سے متعلقہ نصاب اور تربیتی پروگراموں کی ترقی ہے۔

ای پیپر دی نیشن