اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاکستان نیوی کے فائر فائٹرز نے کاشف سینٹر کراچی میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 05 فائر ٹینڈرز، 01 اسنارکل اور پاک بحریہ کے تجربہ کار فائر فائٹرز نے آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن میں موثر کردار ادا کیا۔پاک بحریہ کے فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر حادثے کا شکار ہونے والی عمارت پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف رہیں یہاں تک کہ پندرہ منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا اور تمام اہلکاروں کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز نے عمارت سے 29 شہریوں کو بحفاظت بچایا۔