اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں زیر تعمیر بزنس سہولت مرکز کا دورہ کیا بورڈ آف انویسٹمنٹ "بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر"پر کاروبار کرنے والے کوون ونڈو سہولتیں دے گاوفاقی وزیر نے بزنس سینٹر کے"لے آؤٹ پلان" میں تبدیلی کی ہدایت کی اور کہا کہ مرکز میں بیک وقت 40کاؤنٹرز کام کرینگے "بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر"میں یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل نوجوان بہتر پیکج پر آفیسر بھرتی کیے جائیں گے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر آنے والوں کیلئے بہترین کافی شاپ کی سہولت دیں گیبورڈ آف انویسٹمنٹ اور "سی ڈی اے" کے اشتراک سے سہولت مرکزکی معیار ی اور جلد تعمیریقینی بنائیں اس سہولت مرکز کو ماڈل ہونا چاہیے،بعد میں اس طرح کے مزید مراکز بنائے جائیں گیکاروبار سے متعلقہ تمام محکموں کے مسائل ایک ہی چھت تلے حل ہونگیاسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں کے بزنس مینوں کو بھی اس مرکزی میں سہولتیں دی جائیں:عبدالعلیم خان نے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کی بلڈنگ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، وفاقی وزیر نے ہدایت کی ہے کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ روایتی طریقوں سے ہٹ کر "بزنس کمیونٹی "کو سہولیات مہیا کرے گاچیئرمین سی ڈی ا ے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر کو اس بزنس سینٹر کی تعمیر میں مکمل تعاون و بہتر معیارکی یقین دہانی کروائی وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کو وفاقی سیکرٹری و سینئر افسران کی زیر تعمیر سینٹر کے اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی بزنس کمیونٹی کیلئے سہولت مرکز کو زیادہ سے زیادہ وسیع اور آرام دہ بنائیں