صدر زرداری کا کردار ملکی سیاسی منظر نامے میں ہمیشہ مرکزی و اہم رہا، شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، گورنر کے پی کے ،پی آئی ایس پی کی سربراہ سینیٹر روبینہ خالد  اور سینیٹر وقار مہدی نے نے  صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جنم دن کی مبارکباد  دی ہے ،شیری رحمان نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ان کے جنم دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ان کا کردار ہمیشہ مرکزی اور انتہائی اہم رہا ہیانتقامی کاروائیوں کی وجہ سے جیل میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزارنے کے باوجود وہ جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہیں،   پی پی پی خیبرپختونخوا خواتین صدر چئیر پرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے   کہا کہ صدر مملکت اصف علی زرداری کی ہمت، بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتی ہوں، چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد   نے کہا کہ صدر پاکستان اصف علی زرداری کی زندگی ملک وقوم کی خاطر مشکلات و مصائب برداشت کرتے گزری،  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری جمہوریت کی بالادستی ، مفاہمت کی سیاست کے سرتاج ہیں جمہوریت اور پاکستان دشمنوں کی آنکھوں میں  بی بی شہید کے بعد صدر زرداری سب سے کھٹکنے والے سیاستدان ہیں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد  میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا غیر متزلزل عزم، حوصلہ اور قیادت قوم کے لیے امید اور طاقت کی کرن  رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن