کراچی کے مختلف علاقوں سے ملنے والے انسانی اعضا اور سر کی شناخت کرلی گئی، اہل خانہ نےمقتول کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق لیاری میراں ناکہ اور ماڑی پور سے گزشتہ ہفتے انسانی اعضا اور سر ملا تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تھی تاہم اب اس کی شناخت وسیم نامی شہری کی حیثیت سے کرلی گئی، وسیم پلاسٹک دانے کا کام کرتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق انسانی اعضا میں ہاتھ بھی شامل تھے جن کے بایو میٹرک کیے گئے اور نادرا کی مدد سے شناخت ممکن ہوسکی ہے، لاش کے ڈی این اے کیلئے بھی سیمپل لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ وسیم نارتھ کراچی کا رہائشی تھا اور 20 جولائی کو کام پر جانے کے بعد واپس گھر نہیں پہنچا تو اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔پولیس حکام کے مطابق وسیم کے قتل کا ممکنہ سبب کاروباری تنازعہ ہوسکتا ہے تاہم حتمی سبب جاننے کیلئے ابھی واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جا ری ہیں۔
کراچی : مختلف علاقوں سے ملنے والے انسانی اعضا اور سر کی شناخت ہوگئی
Jul 27, 2024 | 10:27