پاکستان پر آئی ایم ایف قرض 2411ارب روپے سے تجاوز کر گیا

 پاکستان پر آئی ایم ایف کا مجموعی قرض 2411 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان کو 8 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض آئی ایم ایف کو واپس کرنا ہے ، پاکستان کے بیرونی قرض و واجبات 36 ہزار 233 ارب روپے سے بڑھ گئے ،خالص حکومتی بیرونی قرض 77 ارب 62 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا، حکومتی بیرونی قرض میں میڈم ٹرم قرضے 77 ارب 6 کروڑ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔شارٹ ٹرم خالص حکومتی بیرونی قرضے 56 کروڑ ڈالر ہوگئے، مجموعی حکومتی بیرونی قرض کا حجم 86 ارب 28 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا ،مجموعی ملکی بیرونی قرضے 118 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، حکومتی گارنٹی پر لیے گئے بیرونی واجبات 11 ارب 81 کروڑ ڈالرہوگئے کئی ملکی وزارتوں اور محکموں نے حکومتی گارنٹی پر بیرونی قرضے لیے پبلک سیکٹر انٹرپرائز کے بیرونی قرضے 7 ارب 81 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے۔بیرونی بینکوں سے لیے گئے قرض 6 ارب 942 ارب ڈالر ہوگئے، پرائیویٹ سیکٹر کے بیرونی قرضے 12 ارب 61 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ، پاکستان کے انٹرکمپنی بیرونی قرضے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈکیے گے ہیں۔    

ای پیپر دی نیشن